کاروار:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت اور محکمہ کنڑا اور ثقافت کاروار کے اشتراک سے 10نومبر کی صبح 30-10بجے ضلع رنگ مندر میں تزک و احتشام سے ٹیپو سلطان جینتی منائی جائے گی ۔
ضلع محکمہ رابطہ عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ رنگ مندر میں منعقدہ ہونے والے پروگرام کا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے افتتاح کریں گے تو بطور صدارت رکن اسمبلی ستیش سئیل کی ہوگی ۔ اسی طرح ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر سمیت دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گے۔ پروگرام میں سداپور کے ایم جی کالج کے شعبہ کنڑا کے صدر اور ادیب ڈاکٹر وٹھل بھنڈاری حضرت ٹیپو سلطان کے حیات وخدمات پر مقالہ پیش کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔
ریلی اور جلو س پر پابندی : ٹیپو جینتی کے موقع پر قانونی نظام اور امن کو بحال رکھنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی ریلی ، جلوس ، احتجاج ،اعلانیہ نعرے بازی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے۔ 9نومبر کی صبح 6بجے سے 10نومبر کی شام 6بجے تک ریلی، جلوس، احتجاج اور اعلانیہ نعرے بازی کو ممنوع قرار دیتے ہوئے ڈی سی ایس ایس نکول نے احکامات جاری کئے ہیں۔